Baaghi TV

آزاد کشمیر انتخابات، پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں پولنگ ملتوی

election vote

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق ضلع راولاکوٹ اور ضلع سدھنوتی میں قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والی پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ترمیم شدہ انتخابی شیڈول کے تحت اب 10 اگست کو ضلع باغ کی 3 اور ضلع حویلی کی ایک نشست پر انتخابات ہوں گے۔ پونچھ ڈویژن کے انتخابات کا یہ مرحلہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل جاری شیڈول کے مطابق پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع میں مجموعی طور پر 11 نشستوں پر 10 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔ تاہم تازہ فیصلے کے بعد راولاکوٹ اور سدھنوتی کی نشستوں پر انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے حتمی تفصیلات اور نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

More posts