Baaghi TV


ایران میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ ناکام، موساد کے دو سینئر عہدیدار برطرف

‎اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق مبینہ منصوبہ اپنے اہداف حاصل نہ کر سکا، جس کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے دو سینئر عہدیداروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔
‎رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والے افسران میں موساد کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ایران ڈویژن کے سربراہ شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں عہدیدار ایران سے متعلق ایک اہم حکمت عملی کی تیاری اور اس پر عملدرآمد میں کردار ادا کر رہے تھے۔
‎اسرائیلی میڈیا کے مطابق مبینہ منصوبے کا مقصد ایران میں حکومت مخالف سرگرمیوں کو تقویت دینا، دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ملک گیر احتجاج کو ہوا دینا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت پر دباؤ بڑھانا تھا۔ تاہم منصوبہ اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا۔
‎رپورٹس کے مطابق اس ناکامی کے بعد موساد کی قیادت نے دونوں سینئر افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ادارے کے اندر جاری وسیع تنظیمی اصلاحات اور انٹیلی جنس ڈھانچے میں تبدیلیوں کا حصہ ہے۔
‎اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ موساد کی قیادت مختلف شعبوں کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے تاکہ مستقبل میں حساس انٹیلی جنس آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

More posts