Baaghi TV

جمعہ کے دن دفاعی معاہدہ ہونا امت مسلمہ کیلئے تاریخی لمحہ ہے ، علامہ طاہر اشرفی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا خواب حقیقت بن رہا ہے ،جمعہ کے دن اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کوعظیم خوشخبری دی ہے

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کا یہ معاہدہ صرف تین ممالک کے باہمی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ ان کے بقول یہ مسلم دنیا کے اتحاد، سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے ایک اہم عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس پیش رفت سے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بھی تقویت ملنے کی امید ہے،پاکستان اور سعودیہ کا معاہدہ جب سے ہوا ہے، نیتن یاہو گریٹر اسرائیل کی بات نہیں کر سکا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت کی جانب قدم ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے ساتھ ہیں،پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاع ایک دوسرے سےمنسلک ہے،امن کے قائد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ، وفادار وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ، اور ہماری بہادر فوج کے قائد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ، آپ سب نے ہماری عظیم امت کے لیے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے،فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا مزید دفاع مضبوط ہوا ہے
یہ معاہدہ صرف 3 ممالک نہیں امت مسلمہ کے مستقبل کے لیے اہم ہے ،ہم اس عظیم پیش رفت، ضیافت اور شاندار اہتمام پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم امیر محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔اللہ رب العزت اس معاہدے کو تینوں برادر اسلامی ممالک اور پوری امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور استحکام کا ذریعہ بنائے۔

More posts