پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 8 اگست سے لاگو ہونے والی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
