Baaghi TV

کوہاٹ میں دو علما نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی

کوہاٹ کے شیخان روڈ پر مذہبی اجتماع سے واپس اپنے گاؤں جانے والے دو علما کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مولانا عبداللہ اور مولانا صمد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبداللہ، جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما مفتی احمد الرحمٰن کے قریبی رشتہ دار ہیں۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

More posts