Baaghi TV

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،میدہ 15 روپیہ فی کلو تک مہنگا

قصور
حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، میدے کی قیمت میں بڑا اضافہ

میدہ 15 روپے فی کلو تک مہنگا، پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے شہری شدید پریشان

مہنگائی میں کمی کے حکومتی و عوامی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، میدے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا مارکیٹ میں میدہ 15 روپے فی کلو تک اضافے کے ساتھ فروخت ہونے لگا ہے، جس کے باعث پہلے ہی مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ شدید متاثر کر دیا ہے۔ میدے کی قیمت بڑھنے سے نان، روٹی اور دیگر اشیائے خورونوش بھی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے میدے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے منافع خوری اور ناجائز اضافے کا سدباب کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

More posts