Baaghi TV

میلان ائیر پورٹ پر گاڑی نجی طیارے سے ٹکرا گئی

میلان: اٹلی کے شہر میلان کے لیناتے ایئرپورٹ پر فیاٹ پانڈا گاڑی ایک نجی طیارے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن تقریباً 30 منٹ تک متاثر رہا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ پیر کی صبح 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، جب گراؤنڈ سروس میں استعمال ہونے والی فیاٹ پانڈا گاڑی بے قابو ہو کر ہاکر بیچ کرافٹ 400 اے نجی طیارے کے اگلے حصے سے جا ٹکرائی۔تصادم کے نتیجے میں طیارے کے ریڈار ڈوم اور ناک کے حصے کو نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے گاڑی اور طیارے کا معائنہ کیا،حکام کے مطابق حادثے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

حادثے کے باعث لیناتے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن تقریباً 30 منٹ کے لیے معطل رہا۔ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں متعدد پروازوں کی آمد و روانگی کے باعث بعض پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا۔تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گراؤنڈ سروس گاڑی کا ڈرائیور طیارے سے ٹکرانے سے قبل گاڑی پر قابو کیوں نہ رکھ سکا۔ ابتدائی طور پر ڈرائیور کی توجہ بھٹکنے یا کسی ممکنہ طبی مسئلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم حکام نے ان میں سے کسی وجہ کی تصدیق نہیں کی۔واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

More posts