Baaghi TV

امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی

army

عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج 30 ستمبر تک عراقی کردستان سے مکمل انخلا کرے گی۔

عراقی حکومت کے مطابق کردستان سے امریکی فوجی سازوسامان اور اہلکاروں کی منتقلی جاری ہے کردستان میں امریکی فوجی اڈے عراقی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیے جائیں گے،امریکی اور عراقی حکام کے درمیان انخلا کے طریقۂ کار اور فوجی سازوسامان کی منتقلی سے متعلق رابطے جاری ہیں۔

امریکی فورسز نے اربیل کے علاقے میں موجود فوجی سازوسامان اور فضائی دفاعی نظام کی منتقلی شروع کر دی ہے، بعض اہلکاروں اور دیگر عسکری وسائل کو بھی مرحلہ وار منتقل کیا جا رہا ہے یہ پیشرفت امریکا اور عراق کے درمیان ستمبر 2024 میں طے پانے والے مرحلہ وار سکیورٹی منتقلی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ تعاون مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا بلکہ فضائی دفاع، انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون جاری رہے گا،اس منصوبے کے تحت عراق میں داعش کے خلاف امریکی قیادت میں فوجی مشن کو ختم کرکے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی دوطرفہ سکیورٹی تعاون کی جانب منتقل ہونا تھا-

More posts