نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےکی،زیرصدارت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا-
اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات اور نئی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی،حکام نے بتایا کہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندہ شخصیات سے مشاورت کے بعد ان کے مسائل کے حل اور سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی تارکینِ وطن ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ انہیں خدمات کے حصول کے لیے ذاتی طور پر موجود ہونے کی ضرورت نہ پڑے۔
اجلاس میں وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز، وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
