Baaghi TV

‎محسن نقوی ایران پہنچ گئے، علاقائی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع

iran

‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
‎ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی، خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
‎ذرائع کے مطابق موجودہ علاقائی حالات کے تناظر میں پاکستان ایران کے درمیان رابطے اور سفارتی مشاورت خاص اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ دونوں ممالک خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
‎محسن نقوی کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی برقرار ہے اور خطے کے مختلف ممالک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان پہلے بھی علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔
‎ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی معاملات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ممکنہ اقدامات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان کی جانب سے خطے میں جاری پیش رفت کے حوالے سے براہ راست سفارتی رابطوں اور مشاورت کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

More posts