اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال کردی۔
جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن نے پی بی 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا، جسے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر چنگیز خان مری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔سپریم کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے ری پول سے متعلق حکم کو معطل کردیا، جس کے نتیجے میں میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ کیس کی مزید سماعت اگست کے آخری ہفتے میں ہوگی۔
