Baaghi TV

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ امن، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی نوید قرار

پاکستانی عوام نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو امن، استحکام اور فتح کا پیغام قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

ملک بھر میں عوام کی جانب سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط اور بااثر طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے، جبکہ تین برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔پاکستانی عوام کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی کوششوں کے باعث پاکستان کو ایک مضبوط ملک اور قابلِ اعتماد دفاعی شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

عوام نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان یہ تاریخ ساز دفاعی تعاون مستقبل میں امتِ مسلمہ کے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا اور اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے مضبوط اتحاد، مشترکہ دفاع اور امتِ مسلمہ کے روشن اور محفوظ مستقبل کی نوید ہے۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی تعاون بلکہ امن، خودمختاری اور مشترکہ ترقی کے لیے بھی ایک مثبت قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

More posts