لاہور کی بینکنگ کورٹ نے نجی بینک میں فراڈ اور غیر قانونی فنڈز کی منتقلی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو 30،30 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر فنڈز منتقل کرکے نجی بینک کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 98 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا،عدالت نے ملزم قاسم رضا کو 30 سال قید اور 73 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ بینکنگ ایجنٹ جہانزیب کو 30 سال قید اور 1 کروڑ 52 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اسی طرح ملزم مہران کو 30 سال قید اور 13 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ ملزم حارث عباسی کو 30 سال قید کے ساتھ 1 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید ساڑھے 7 سال قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد چاروں ملزمان کو مقررہ سزائیں سنائیں۔
