Baaghi TV

بیٹیوں کی شادی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں،نمرہ خان

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی میں مبینہ اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبہم پیغامات شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

نمرہ خان نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پیغام شیئر کیا جس میں لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔ پیغام میں مالی طور پر کمزور مردوں کو ’بھکاریوں‘ سے تشبیہ دی گئی۔اداکارہ نے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل لڑکے کی مالی حیثیت کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ایسے مردوں کے حوالے سے پیغامات شیئر کر رہی ہیں جن کے رویے خواتین کے لیے تکلیف دہ اور اذیت کا باعث بنتے ہیں۔

نمرہ خان اپنی پوسٹس میں اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ کسی غلط شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے بجائے ایک خاتون کا تنہا اور خودمختار زندگی گزارنا بہتر ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغام میں لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا گیا کہ رشتہ طے کرنے سے قبل لڑکے کے کردار، رویے اور مالی حالات سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔

تاہم واضح رہے کہ نمرہ خان یا ان کے شوہر کی جانب سے تاحال علیحدگی یا ازدواجی تعلقات میں اختلافات کے حوالے سے کوئی واضح باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ان پیغامات کو ان کی ذاتی زندگی سے جوڑ کر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

More posts