Baaghi TV

سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی مواد کے یو آر ایل بلاک

PTA

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ 65 ہزار 671 یو آر ایل بلاک کر دیے۔

دستاویز کے مطابق غیر اخلاقی مواد سے متعلق 563 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں جبکہ 9 ہزار 528 یو آر ایل مسترد کیے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق 1 لاکھ 79 ہزار 285 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے بھیجے گئے، جن میں سے 1 لاکھ 41 ہزار 897 یو آر ایل بلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ 23 ہزار 241 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں۔اسلام کی عظمت کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں 1 لاکھ 36 ہزار 891 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، جبکہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد سے متعلق 1 لاکھ 25 ہزار 427 یو آر ایل پراسیس ہوئے۔ ان میں سے 74 ہزار 59 یو آر ایل بلاک کیے گئے۔پی ٹی اے کے مطابق فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر کی کیٹیگری میں 76 ہزار 526 یو آر ایل پراسیس کیے گئے۔اسی طرح پراکسی کیٹیگری میں 10 ہزار 319 یو آر ایل میں سے 10 ہزار 318 بلاک کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق بدنامی اور نقالی کی کیٹیگری میں 44 ہزار 200 یو آر ایل پراسیس کیے گئے، جن میں سے 17 ہزار 356 بلاک کیے گئے۔پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے گئے، جبکہ 76 ہزار 874 یو آر ایل زیرِ جائزہ اور 1 لاکھ 6 ہزار 629 یو آر ایل مسترد کیے گئے۔

More posts