بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اب ٹی وی کے مقبول کرائم شو ’کرائم پٹرول‘ کی میزبانی کریں گے۔
اجے دیوگن کی میزبانی میں شو کا نیا سیزن 31 اگست 2026 سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں ایسے حقیقی واقعات سے متاثرہ کیسز پیش کیے جائیں گے جنہوں نے ملک بھر میں لوگوں کو متاثر کیا،جاری کیے گئے پرومو میں اجے دیوگن اپنی سنجیدہ اور پُراثر آواز میں ناظرین سے مخاطب ہوتے دکھائی دیے جس میں انہوں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا ہونے کے بجائے اپنے اردگرد کے لوگوں اور حالات کے حوالے سے زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا،اجے دیوگن نے ’کرائم پٹرول‘ کا حصہ بننے کو اپنے مداحوں اور ناظرین کے لیے ایک ذمہ داری قرار دیا۔
سیزن پیر، 31 اگست 2026 کو رات 10:30 بجے بھارتی ٹی وی جینلز پر نشر ہو گا-
