پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار 200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 63ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی، فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 601روپے بڑھ کر 3لاکھ 97ہزار 750روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ عالمی بازار میں سونا 146 ڈالر مہنگا ہو کر 7111 سینٹ کا ہو گیا ہے۔
مقامی سطح پر آج فی تولہ چاندی کی قیمت 146روپے کے اضافے سے 7ہزار 111روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 125روپے کے اضافے سے 6ہزار 096روپے کی سطح پر آگئی۔
