Baaghi TV

بریکوٹ، اپر دیر پولیس کی دوبندو میں کارروائی، خودکش بمبار گرفتار

اپر دیر پولیس نے بریکوٹ دوبندو کے رہائشی مبینہ خودکش بمبار نعیم اللہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نعیم اللہ کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزم کے ممکنہ ہدف، سہولت کاروں اور اس سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری ایسے وقت میں اہم پیش رفت ہے جب اپر دیر میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں اور سیکیورٹی اقدامات تیز کیے گئے ہیں۔ یہ گرفتاری اپر دیر کے دوبندو چیک پوسٹ پر حملے کے ایک روز بعد عمل میں آئی ہے، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔

More posts