پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارٹی صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے مرکزی اور آزاد کشمیر کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ خان، سینیٹر پرویز رشید اور انجینئر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، کیپٹن (ر) محمد صفدر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سینیٹر انوشہ رحمان اور طلال چوہدری بھی اجلاس میں موجود تھے۔مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور پارٹی کے نومنتخب ارکان آزاد کشمیر اسمبلی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) پاکستان اور آزاد کشمیر کے سینئر رہنماؤں سمیت پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر اہم مشاورت متوقع ہے۔
