Baaghi TV

بھارت: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ، 12 زخمی

india

بھارتی ریاست بہار میں اشوک دھام مندر کے باہر بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشوک دھام مندر میں ساون کی عبادات کی جا رہی تھیں جب بڑی تعداد میں عوام پوجا کے لیے مندر پہنچےصبح 2 ٹرینوں کی آمد سے مندر کے باہر ہجوم میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث ایک جانب نصب رکاوٹ ٹوٹ گئی اور متعدد افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔

انتظامیہ کے مطابق متوقع رش کے پیشِ نظر انتظامات کیے تھے تاہم اچانک بڑھنے والے ہجوم کے باعث صورتِ حال قابو سے باہر ہو گئی،بجلی کی تار گرنے سے مندر میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے اور جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے، جس سے صورتحال خراب ہو گئی،حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

More posts