Baaghi TV

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست سے نافذ العمل پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

More posts