Baaghi TV

حکومت کا عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کا اعلان

imran

اسلام آباد: حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کا اعلان کردیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کو یقین ہوگیا ہے کہ عدالتیں انصاف کررہی ہیں۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار کہتی رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کے فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں۔ وزیراعظم کے پاس کوئی ایسی ایگزیکٹو اتھارٹی نہیں کہ وہ عدالتی فیصلے کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا سب کا حق ہے، تاہم اپوزیشن نے 27 ستمبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ تشدد اور انتشار سے مسائل حل نہیں ہوں گے، یہ راستہ کسی کو کسی کنارے نہیں لگائے گا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری احکامات موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سب جیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی منتقلی سے متعلق عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

More posts