Baaghi TV

گلبرگ گرینز میں غیر قانونی سرگرمیوں پر 284 غیر ملکی گرفتار، ویزے منسوخ

اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز میں کال سینٹر کے اندر مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 284 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کے ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار تمام غیر ملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔گلبرگ گرینز میں واقع متعلقہ پلازہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تاحکم ثانی پلازہ سب جیل کا درجہ برقرار رکھے گا اور اس کے انتظامات ایف آئی اے کے ذمہ ہوں گے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان کے مطابق تحقیقات کے دوران انتہائی تشویشناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر لڑکیوں کی جعلی شناخت استعمال کرکے پاکستانی شہریوں سے رابطہ کرتے اور مختلف ایپلی کیشنز پر سرمایہ کاری کے نام پر انہیں مالی نقصان پہنچاتے تھے۔ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار غیر ملکیوں کے مقامی سہولت کاروں اور ہینڈلرز کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے، جبکہ بعض سرکاری اہلکاروں کی ممکنہ معاونت کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

More posts