Baaghi TV

وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا: صدر زرداری

pak

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون ضروری ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور مناسب وسائل فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔صدرِ مملکت نے واضح کیا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

More posts