Baaghi TV

پاکستانی طلبہ کیلئے گوگل جیمنائی کی ایک سال مفت سبسکرپشن

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے بتایا ہے کہ پاکستان بھر کے طلبہ کو گوگل جیمنائی کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر متوقع ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کیا تھا۔
ولسن وائٹ کے مطابق پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ہدف گوگل کی ترجیحات اور مستقبل کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں گوگل نے پاکستان کے کاروباری شعبے اور گھریلو معیشت کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی پیدا کرنے میں معاونت کی، جبکہ اس دوران 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو بھی سہارا ملا۔
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ اور ان کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون ایک اہم اور امید افزا نئے سفر کا آغاز ہے۔

More posts