Baaghi TV

مولانا فضل الرحمان نے ’’متحدہ اپوزیشن‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے اور ’’متحدہ اپوزیشن‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے اہم ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے قیام کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈران سے مشاورت ہوئی ہے اور متحدہ اپوزیشن کی جانب بڑھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ہم پارلیمنٹ میں مشترکہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رہے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مزید ملاقاتیں اور نشستیں ہوں گی، امید ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے حوالے سے یہ ایک اچھا آغاز ثابت ہوگا۔

More posts