Baaghi TV

چیف جسٹس سے سول سروسز اکیڈمی کے ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کی ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے انصاف تک رسائی مزید آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

چیف جسٹس نے سول سروسز اکیڈمی کے 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے بتایا کہ مالی سال 2026-27 کو جینڈر ریسپانسیو جسٹس انیشی ایٹو کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے تحت ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز کا مقصد خواتین سائلین کو ضروری سہولیات اور معاون خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا ہے، تاکہ انہیں انصاف کے حصول کے دوران درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔چیف جسٹس نے عدالتی نظام میں اصلاحات اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

More posts