Baaghi TV

ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم کیس، ملزم کی ضمانت مسترد

social media

کراچی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے کے مقدمے میں ملزم محمد زاہد منصوری کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ایک سیاسی جماعت کے نام سے فیس بک پیج چلا رہا تھا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ابتدائی شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فون کی فرانزک جانچ جاری ہے۔تفتیشی ادارے نے عدالت کو خدشہ ظاہر کیا کہ ملزم کو ضمانت دی گئی تو وہ مقدمے کے شواہد متاثر کرسکتا ہے۔

عدالت نے این سی سی آئی اے کے مؤقف اور تفتیشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم محمد زاہد منصوری کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔

More posts