گوجرانوالہ میں غیرملکی ٹرانسجینڈر سے شادی کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹرانسجینڈر کی درخواست پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسے مبینہ طور پر قید میں رکھا گیا تھا تاہم موقع ملنے پر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم اور اس کے اہلخانہ نے مبینہ طور پر جعلی نکاح نامہ بھی تیار کرایا تھا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
