Baaghi TV

پاکستان کے مزید 12 تاریخی و ثقافتی مقامات عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل

پاکستان کی منفرد تہذیب اور قدرتی حسن نے اقوام متحدہ (یونیسکو) کے عالمی ورثہ کی نئی عارضی فہرست میں جگہ بنا لی-

یونیسکو نے پاکستان کے 12 تاریخی و ثقافتی مقامات کو عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا،یونیسکو کی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں 12 نئے پاکستانی مقامات شامل ہونے سے مجموعی تعداد 37 ہو گئی،یونیسکو کی عارضی فہرست میں شمولیت عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے کی جانب پہلا اہم قدم ہے۔

نئے پاکستانی مقامات میں گندھارا، بدھ مت ورثہ، مغلیہ تعمیرات، صحرائی قلعے اور مقامی ثقافت نمایاں ہیں،خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش سمیت 4 مزید مقامات کو بھی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا گیا سندھ کے کوٹ ڈیجی، ناؤکوٹ اور عمرکوٹ کے تاریخی قلعے بھی یونیسکو کی عارضی فہرست کا حصہ بن گئے۔

اسی طرح پنجاب کے پھروالہ قلعہ، روات قلعہ اور سلطان مقرب خان کا مقبرہ بھی عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کیا گیا ہے،️یونیسکو کی فہرست میں پاکستانی ثقافتی ورثے کی شمولیت سے قومی ورثے کا تحفظ، سیاحت و مقامی معیشت کا فروغ، عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت اور ثقافتی سفارت کاری مزید مضبوط ہوگی۔

More posts