Baaghi TV

پنجاب میں چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے ، نئے اوقات کار کا بھی نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج کھل گئے ہیں ، سرکاری اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکول واپس آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہےاسکولوں کے نئے اوقات کار کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہو گی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے جبکہ جمعہ کے روز صبح کی شفٹ دوپہر 12 بجے تک ہو گی، شا م کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر دو بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے،محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گےگرلز اسکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کے فرق کو ضلعی سطح پر ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائےوزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ، آج سے تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے ، طلبہ نئی توانائی اور عزم کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں، سیکھنے کا سفر نئی توانائی کے ساتھ وہیں سے آگے بڑھے گا جہاں تعطیلات سے قبل رکا تھا۔

رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے پیر سے جمعہ تک اوقاتِ کار مقرر کر دیے گئے ہیں اور تعلیمی ادارے نوٹیفکیشن میں درج اوقات کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا شیڈول ترتیب دیں،وزیر تعلیم نے اساتذہ پر زور دیا کہ چھٹیوں کے بعد جن بچوں کی تعلیم میں کسی بھی وجہ سے تعطل پیدا ہو رہا ہے، ان کے تعلیمی تسلسل کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا جائے۔

More posts