سینئر صحافی و اینکر شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایک طرف میر رضا کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب وہی اقدامات کر رہی ہے جن کی اہلخانہ پہلے ہی مخالفت کرچکے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو پولیس اپنا کام درست طریقے سے نہیں کرسکی، وہ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد کیسے مؤثر تحقیقات کرے گی؟
شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پولیس کے متضاد بیانات کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ تفتیش کس سمت میں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پولیس کی دو تحقیقاتی ٹیمیں ناکام ہوچکی ہیں تو میر رضا کے اہلخانہ کے مطالبے پر وفاقی تحقیقاتی اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کے بجائے جوڈیشل کمیشن کیوں بنایا جا رہا ہے؟
