Baaghi TV

چھوڑ دی آسائشیں آقا کی قربت کے لیے

منقبت در مدحت امہات المؤمنین

ہم کو غفلت سے جگائیں امہات المؤمنین
حکم آقا کا بتائیں امہات المومنین

بھول بیٹھی ہے جو امت اپنے آقا کا سبق
وہ سبق ہم کو سکھائیں امہات المؤمنین

چھوڑ دی آسائشیں آقا کی قربت کے لیے
ساتھ پیارے سے نبھائیں امہات المؤمنین

پہلے سیکھیں آپ سے اور پھر بتائیں آل کو
دین کی اطہر ادائیں امہات المؤمنین

ان کے بیٹے کٹ گئے زنداں میں جا کے بس گئے
خواب میں پھر ان کے آئیں امہات المؤمنین

ہے لکھا قرآن میں یہ ہر مسلماں کے لیے
ہیں تمہاری سب یہ مائیں امہات المومنین

بَکنے والے بک رہے ہیں آج بھی اُن پہ زبیر
شمع بن کر جگمگائیں اُمہات المؤمنین

زبیر احمد

More posts