Baaghi TV

سنیتا آہوجا نے گووندا کو ان فالو کر دیا، ازدواجی رشتے میں پھر دراڑ!

بالی ووڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا، جس کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے زیرِ گردش ہیں، تاہم سنیتا نے چند روز قبل عدالت میں دائر طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا تھا۔

اب دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد ان کے رشتے سے متعلق قیاس آرائیوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔

سنیتا آہوجا نے چند روز قبل راکھی ساونت سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ گووندا کومل رانی کے ساتھ دوسری شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جبکہ انہوں نے راکھی ساونت کا حمایت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ سنیتا آہوجا نے دسمبر 2024 میں گووندا کے خلاف طلاق کی درخواست دائر کی تھی، جسے حال ہی میں واپس لے لیا گیا۔

More posts