Baaghi TV

میر رضا قتل کیس، بزنس پارٹنر کے بھائی کی بھی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

karachi

میر رضا قتل کیس میں مقتول کے بزنس پارٹنر کے بھائی عبداللہ نے بھی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی سے رجوع کرلیا۔

عدالت نے عبداللہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عبداللہ کے وکیل خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل میر رضا کو چاکلیٹ سپلائی کرتے تھے اور کام سے فارغ ہونے کے بعد عموماً رات کے اسی وقت ان کی میر رضا سے بات ہوتی تھی۔ وکیل کے مطابق وقوعے کی رات بھی عبداللہ کی میر رضا سے رات ساڑھے تین بجے فون پر بات ہوئی تھی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس درخواست گزار کو ہراساں کر رہی ہے، لہٰذا اسے گرفتار نہ کیا جائے اور ضمانت دی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبداللہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

More posts