Baaghi TV

عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

parlimrnterian

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں زیتون کا پودا لگایا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم یا میرے سمیت کسی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ قانون سازی کے لیے اپوزیشن اکٹھی ہو رہی ہے، پارلیمنٹ کا فورم خالی چھوڑنا مناسب نہیں۔ اس فورم پر نمائندے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل پر بات کرتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورم مکمل کرنا اسپیکر کی ذمہ داری نہیں، حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے کہ کورم مکمل کریں۔ آج کے اجلاس میں بہتری آئی ہے، تمام لوگ موجود تھے، امید ہے کل مزید بہتری آئے گی اور کورم بھی مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کے حوالے سے اتحاد کیا ہے، یہ ایک نئی پیش رفت ہے۔ پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے تاحال قبول نہیں کیے اور میری خواہش ہے کہ پی ٹی آئی کے کمیٹیوں سے استعفے قبول نہ کروں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کا وزیراعظم یا کسی اور کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا اس کا آئینی حق ہے۔وزیراعظم اور وزرا کی ملاقات سے متعلق سوال پر اسپیکر نے کہا کہ وزرا نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور وزیراعظم نے بھی معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے دیتے ہم تھک گئے ہیں، اب اپوزیشن نے آنا ہے تو آجائے، ہم اپنی طرف سے بہت کوشش کر چکے ہیں۔

More posts