Baaghi TV

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ

America

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریاست کولوراڈو کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کولوراڈو کے گولڈن گیٹ کینیون اسٹیٹ پارک کے شمال میں واقع جنگلاتی علاقے میں پیش آیا امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو تربیتی مشق کے دوران ایک غیر متوقع لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے دوران وہ حادثے کا شکار ہوگیا ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر چار افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ان تمام افراد کی حفاظت کی تصدیق کردی گئی اور کسی کے ہلاک یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

امریکی فوج کے ترجمان نے واقعے کو ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تربیتی سرگرمی کے دوران پیش آیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی اصل وجہ واضح نہیں ہوسکی اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔،حادثے کے بعد امدادی اور متعلقہ حکام نے جنگلاتی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش شروع کی،بعد ازاں حادثے کا شکار ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا ملبہ جنگل میں تلاش کرلیا گیا۔

More posts