Baaghi TV

ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز چائنا میں پاکستانی طلبا کی شاندار سفارتی کارکردگی،5 اعزازات نام کر لیے

پاکستانی طلبا نے عالمی سطح کے ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز چائنا مقابلے میں بہترین سفارتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

مقابلے میں 70 سے زائد وفود نے شرکت کی، جہاں پاکستانی طلبا نے بہترین مندوب اور نمایاں سفارتی کارکردگی سمیت مجموعی طور پر 5 انفرادی اعزازات اپنے نام کیے۔

پاکستانی ٹیم کے ارکان نوین راج، محمد احمد حسین اور ملیحہ علی نے ’’بہترین مندوب‘‘ کے ایوارڈ حاصل کیے، جبکہ سلیقہ مرتضیٰ اور علیشبا وزیر کو ’’بہترین سفارت کار‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

عالمی مسائل پر ہونے والی بحث کے دوران پاکستانی طلبا نے مؤثر سفارت کاری، قیادت اور تنقیدی سوچ کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے طالبعلم حسام معظم نے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’’آنریبل مینشن‘‘ کا باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔

More posts