Baaghi TV

لاہور میں کوڑا جلانے پر 2 صنعتی یونٹس سیل

لاہور: ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) نے اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کوڑا جلانے اور دھواں پھیلانے والے 2 صنعتی یونٹس کو سیل کردیا۔

EPA کی فیلڈ ٹیم نے بلال سوئچ گیئر اور اوٹو انجینئرنگ کے خلاف ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور دونوں یونٹس کو موقع پر سیل کردیا۔

کارروائی کے دوران صنعتی یونٹس کے قریب کوڑا جلتا ہوا بھی پایا گیا، جسے EPA ٹیم نے فوری طور پر بجھا دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر EPA علی اعجاز نے کہا کہ شہر کی فضا کو زہریلے دھوئیں سے آلودہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ صنعتی اور تجارتی یونٹس اپنے فضلے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور کوڑا جلانے سے مکمل گریز کریں۔

انہوں نے EPA کی فیلڈ ٹیموں کو شہر میں کوڑا جلانے کے واقعات پر کڑی نظر رکھنے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

More posts