گھوٹکی (باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی میں چاچڑ برادری کے درمیان جاری پرانے تنازع کے دوران مبینہ حملے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں قربان کالونی کا رہائشی نوجوان عبدالغفور چاچڑ زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔زخمی نوجوان کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ منظور چاچڑ، بہرام چاچڑ، غلام نبی چاچڑ اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر حملہ کرکے عبدالغفور چاچڑ کو زخمی کیا۔واقعے کی اطلاع گھوٹکی اے سیکشن تھانے کو دے دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان نے ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کا نوٹس لینے اور مبینہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں۔
