گھوٹکی ( باغی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری ) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان ضلع گھوٹکی و تحصیل اوباڑو کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔
ریلی رونتی روڈ سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مین چوک اوباڑو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں تنظیم کے عہدیداران، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں، کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملکی دفاع و سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صوبائی صدر لالا نبی بخش بھٹی نے کہا کہ 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کا اہم دن ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے لیے قابلِ فخر ہیں۔ریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی سمیت شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
