Baaghi TV

مزید انتظامی یونٹ کی ضرور ت نہیں،مقامی حکومتوں کو مضبوط کیا جائے،سحر کامران

sehar kamran

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہے اور وہ آئین و جمہوری اصولوں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

اپنے بیان میں سحر کامران نے کہا کہ آئینِ پاکستان میں ہر معاملے کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے، لہٰذا تمام معاملات کو آئینی طریقہ کار کے مطابق ہی آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس اور یونین کونسلز سمیت مختلف انتظامی یونٹس موجود ہیں، اس لیےمزید انتظامی یونٹ کی ضرور ت کے بجائے موجودہ بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے اور مضبوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔سحر کامران کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے کو بہتر انداز میں چلایا جائے اور مقامی حکومتوں کو مضبوط کیا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

More posts