Baaghi TV

ڈیرہ غازی خان: کوئٹہ روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈالے میں تصادم، دو نوجوان زخمی

ڈیرہ غازی خان: باغی ٹی وی نیوز رپورٹر (شاہد خان) کوئٹہ روڈ پر میر چاکر رند یونیورسٹی چوک کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں 125 موٹر سائیکل اور ڈالے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زنگلانی قوم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ایک نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں، جبکہ دوسرے نوجوان کو بھی زخمی حالت میں طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ حادثے کے بعد ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

More posts