مودی حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے اوراقتدارقائم رکھنے کیلئے جعلی اعدادوشمارسےعوام وعالمی اداروں کو بیوقوف بنانا شروع کردیا.بھارتی ماہرین اقتصادیات نے نااہل مودی سرکارمیں بدترین بحران سے دوچار معیشت کی قلعی کھول دی.
سابق بھارتی فنانس سیکرٹری سبھاش چندرا گرگ نےنام نہاد معاشی ترقی کے دعوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جی ڈی پی تخمینہ سے متاثر کرنے کیلئے مودی حکومت کو اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنی پڑی تھی.اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے گزشتہ سال کی جی ڈی پی کم دکھا کراس سال پہلی سہ ماہی کی نمو کو 10.3 فیصد زیادہ دکھایا گیا.پچھلے مالی سال کی جی ڈی پی میں یہ تبدیلی نہ کی جاتی تو موجودہ قیمتوں پریہ نمو صرف 2.6 فیصد ہوتی.
بھارتی ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن نے بھی سوال اٹھایا کہ؛ اگر معیشت واقعی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے تو اس کے اثرات روزگار اور سرمایہ کاری میں کیوں نظر نہیں آ رہے؟عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہاد 7.8 فیصد شرحِ نمو کو اعدادوشمار کی ہیرا پھیری قرار دیا،رکن کانگریس سپریا شرینتے کے مطابق؛مودی دور میں روزگار کی کمی، منفی غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی خسارہ نے بھارتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے
