اسلام آباد پولیس کی جانب سے غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 مردوں اور 8 خواتین سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز اور ایس ڈی پی او مارگلہ نوشیروان احسن منہاس کی زیرِ نگرانی کی گئی۔ایس ایچ او تھانہ مارگلہ ملک محمد صدیق، ایس آئی نے اے ایس آئی ریاض اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو حراست میں لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید قانونی و ضابطہ کارروائی جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔
