Baaghi TV

پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی کا نوٹس، وزیر صحت کا اظہار برہمی

اسلام آباد: وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز اسپتال میں 10 فیصد مریضوں سے فیس وصول کیے جانے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز میں 10 فیصد مریضوں سے فیس لینا نامناسب ہے، جب 90 فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جا رہا ہے تو باقی 10 فیصد مریضوں سے فیس کیوں لی جا رہی ہے؟وزیر صحت نے پمز انتظامیہ سے مریضوں سے فیس وصولی کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان پر برہمی کا اظہار کیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے پمز انتظامیہ سے 10 فیصد مریضوں سے فیس وصولی کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیس ادا کرنے والے 10 فیصد مریض بھی پمز کے بارے میں بات کریں گے، اس لیے کوشش ہے کہ پمز میں 100 فیصد مریضوں کا علاج مفت کیا جائے۔وزیر صحت نے کہا کہ پمز کے تمام مریضوں کے مفت علاج کے معاملے پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔

More posts