Baaghi TV

یوم نفاذ اردو کے موقع پر محفل مذاکرہ و نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

lahore

لاہور: تحریک نفاذ اردو لاہور کے زیر اہتمام یوم نفاذ اردو کے موقع پر المصطفیٰ آئی ہسپتال لاہور میں محفل مذاکرہ اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہلِ ادب نے شرکت کی۔

نعتیہ مشاعرے میں شعرائے کرام نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے اور اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت سلطان محمود ہاشمی نے کی، جبکہ امان اللہ نیئر شوکت، مشتاق قمر، حمید راز، عثمان محمود، عرفان منظور بھٹہ، انیل ارشاد ایڈووکیٹ، متین کاشمیری، عافیہ بزمی اور زبیر احمد نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر منعقدہ مذاکرے سے اشفاق احمد خان، رفیق بھٹی، کاشف مغل، ام ہانی اور حافظ جنید رضا نے خطاب کیا۔ مقررین نے اردو زبان کی اہمیت، قومی تشخص میں اس کے کردار اور ملک میں اس کے عملی نفاذ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور اسے سرکاری و دفتری سطح پر عملی طور پر رائج کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معزز عدالت کی جانب سے اردو زبان کو سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے کے فیصلے پر فی الفور عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اردو کو اس کا جائز مقام مل سکے۔

More posts