Baaghi TV

کیپٹن (ر) سہیل چودھری نئے آئی جی اسلام آباد مقرر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بڑی انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کو موجودہ عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے تبدیلی کے بعد ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائم اینڈ کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی جی این سی سی آئی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس افسر سہیل چوہدری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی اور نئی تعیناتی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن عنقریب جاری کر دیا جائے گا۔

More posts