Baaghi TV

امریکی مداخلت نامنظور کے نعرے ،اور آج امریکہ سے امید لگائے بیٹھے،شیری رحمان

sheri rehman

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان پر ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے "فیصلہ کن” احتجاج کا اعلان کیا دوسرے ملک ہونے والے انتخابات سے مشروط ہے؟

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ "حقیقی آزاری” اور "امریکی مداخلت نامنظور” کے نعرے لگانے والے آج کل امریکی انتخابات میں اپنے پسند کے امیدوار کی جیت کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں،امریکہ میں انتخابات وہاں کا اندرونی معاملہ ہے، تحریک انصاف کی حکمت عملی امریکی انتخابات کے نتائج مبنی نہیں ہونی چاہئے، آپ ان پر سازش کا الزام بھی لگاتے اور پھر امیدیں بھی لگاتے ہیں،ٹکڑوں اور دھڑوں میں بٹی جماعت کا ہر ایک فرد دوسرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، پارٹی کے وکلاء ایک دوسرے سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں، کارکنان کو اشتعال انگیزی پر اکسا کر تحریک انصاف کی قیادت چھپ جاتی ہے، اس ساری صورتحال میں فیصلہ کن احتجاج دھمکی مضحکہ خیر ہے،

More posts