Baaghi TV

شیخوپورہ : گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا-

بچی کے والدمحمد اکرم نے پولیس کو درخواست دی جس میں اس نے بتایا کہ پندرہ اگست کو تقریبا دن 2 بجےمیری بیٹی نور فاطمہ سکنہ گول گاؤں جو کہ گھر سے اپنے تایا ابو کے گھر گئی تھی، کافی دیر گزرنے کے باوجود گھر نہ آئی۔

اس کے والد نے درخواست میں کہا کہ جب میں اپنے بھائی کے گھر اس کا پتہ کرنے گیا تو بھائی نے بتایا کہ وہ تو ان کے گھر آئی ہی نہیں ہے، جس پر میں نے اپنے بھائی ارشد علی اور ہمسائے حسنین احمد کے ہمراہ اپنی بیٹی کو ڈھونڈنا شروع کر دیا،اس موقع پر کھیتوں میں کام کرتے ہوئے شخص نے بتایا کہ ادھر ایک آدمی ایک بچی کو جوار کی فصل کی طرف لے کر جارہا تھا جس پر ہم لوگوں نے جوار کی فصل میں اسے ڈھونڈ نا شروع کر دیا، تلاش کرنے پر ہم موقع پر پہنچ گئے اور ملزم وسیم عباس ولد اختر حسین قوم پلر سکنہ کا مونکی ہمیں دیکھ کر بھاگ گیا۔

والد نے کہا کہ قریب جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زناء بالجبر کرنے کی کوشش کی ہے جس پر میں نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کو ملزم کے بارے میں بتایا۔ بچی کے والد نے پولیس نے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

More posts